جماعت اسلامی قوم کو متحد کرنے کیلئے کام کررہی ہے ، عبدالحق ہاشمی

  • December 5, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 44 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ تعصب، نفرت ،فرقہ واریت اور کرپشن نے قوم کو متحدنہیں ہونے دیاجماعت اسلامی نفاذ اسلام ،مسائل کے حل اورقوم کو متحد کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ہم امن کے داعی اور اسلامی نظام کے قیام ترقی وخوشحالی کے علمبر دار ہیں مذہبی قوتوں کو عدل وانصاف اوراسلامی حکومت کے قیام کیلئے غیر اسلامی روایات وقانون کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے سود ی نظام معیشت ،کرپشن اور مہنگائی وناانصافی نے قوم کو تباہ کر دیاہے ملک میں غیر اسلامی غیر شرعی قوانین وروایات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے بائیس کروڑعوام ملک میں مدارس، اسلامی شعائر،اسلامی قوانین کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلامی نظریاتی مملکت ہے یہاں اسلام کے سوا کسی ازم کی گنجائش نہیں ہم سب ملکر اس فساد زدہ پریشان حال معاشرے کو خوشحال وپرامن اوراسلامی بنائیں گے معاشرہ اسی صورت خوشحال وپرامن ہوگا کہ جب ہم سب ملکر اسلام کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تفرقات ختم کریں نیکی وبھلائی کریں اور برائی ومنکرات سے خود دور رہیں اوردوسروں کو بھی یہی تعلیم دیں دنیا میں اس وقت مسلمانوں کے خلاف سازشیں عروج پر ہے جوملک زیادہ اسلامی نظام پر عمل پیراہونے کی کوشش کریگا اس کیلئے زیادہ مشکلات پیداکی جارہی ہے ہم نے ہر صورت عوامی تائید وحمایت اور نظریہ پاکستان پر عمل کرتے ہوئے اس مملکت کواسلامی نظام دیکر اسلامی بناناہوگا علمائے کرام وعض ونصیحت وخطبات میں لوگوں کودینی تعلیمات کی طرف راغب کریں فساد ظلم وجبر لاقانونیت اور جبر سے رکھوانے کی تعلیم وترغیب دیں تاکہ مثالی اسلامی معاشرہ وحکومت کی راہ ہموارہوجائیں اجلاس میں متعددفیصلے بھی کیے گیے #