ترجمان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی تردید

  • December 5, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 184 Views

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور دو مشیروں کو انکے عہدوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ نہ تو ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔