بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ،ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ، کمانڈر سدرن کمانڈ

  • December 5, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ( ویب ڈیسک)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے بعد ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اہل بلوچستان کو دہشت گردی میں دھکیلا گیا تھا جسے سیکورٹی فورسز نے عوام کے ساتھ ملکر ناکام بنایا ہے بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں صوبے میں ہرطرف امن نظر آرہا ہے گوادر کی ترقی سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا ملک ثمرات سمیٹے گابلوچستان کے ساحل سے وسطی ایشیائی ریاستوں سے باہمی تجارت و تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گابیرون ملک سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی زمین لیز پر دینے کاصوبائی حکومت کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنی زمین کے خود مالک ہونگے تاہم اس سرزمین پر ہونے والی سرمایہ کاری سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں گے ان خیالات کااظہار کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ روزنامہ92نیوزکے گروپ ایڈیٹر ارشاد عارف سے ملاقات کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کی خاطر سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوکر پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے بلوچستان میں ہرطرف اب امن نظر آرتاہے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات اْٹھائیں گے،انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے قبائل،عوام، پاک فوج اورایف سی نے مل کر بلوچستان کو مزید امن کی طرف لیکر جانا ہے جس کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہو گابلوچستان میں اب ہرطرف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن سے یہاں کے عوام کے لئے روزگار کے مواقعوں سمیت ترقی کی کئی نئی راہیں کھلیں گی پاک فوج صوبے میں امن و ترقی کے اس سفر میں صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت بلوچستان کو دہشت گردی کی جانب دھکیلا گیا تھا جسکے لئے کچھ نوجوانوں کو بہکا کر پہاڑوں پر بھی لے جایا گیا تاہم اب بڑی تعداد میں بھٹکے ہوئے لوگ واپس آکر اس صوبے میں ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اداکرنے جارہے ہیںآئندہ آنے والے دنوں میں جلد بلوچستان میں نئے ترقیاتی پیکجز شروع کئے جارہے ہیں پانی سڑکیں ساحل اور دیگر شعبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے ترقی کے عمل میں حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرینگے۔