سبی وڈیرہ بگٹی کے عوام محب وطن ہیں ، شازین بگٹی

  • December 5, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ سبی ڈیرہ بگٹی وسوئی میں پرامن شہری آباد ہیں محب وطن قبائل اپنے اپنے علاقہ کا حسن ہیں بنددق کسی مسئلہ کا حل نہیں قلم کو ہتھیار بنا کر اپنے بچوں کا مستقبل سنورانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں پاک افواج ایف سی کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت آج سبی ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت دیگر علاقوں کا مثالی امن بحا ل ہوچکا ہے کھیلوں کے میدان آباد ہیں ایف سی اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوچکی ہیں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایف سی بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے ان خیالات کا اظہارہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ میجر جنرل سید فیاض حسین شاہ کو آئی جی ایف سی بلوچستان کا چارج لینے اور سبی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم ودوائم رہے گا پاکستان کی سلامتی خودمختاری کیلئے پاک افواج ایف سی اور ہر محب وطن شہری لہو کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتا رہے گا بلوچستان خوب صورت اور قدرت کا انمول تحفہ ہے جس میں سبی ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت دیگر علاقہ بھی شامل ہیں جہاں پر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کی کمی نہیں سبی ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت حلقہ انتخاب میں آباد محب وطن قبائل آباد ہے جو ملک قوم کی سلامتی خوشحالی میں کسی سے پیچھے نہیں ۔