گیس کے برق رفتار کی تنصیب عوام پر ظلم ہے ،جماعت اسلامی

  • December 6, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں گھروں کے برق رفتارگیس میٹرزکی تنصیب سے غریب گھر والے پریشان ہوگئے ہیں پہلے سے گیس پریشرمیں کمی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اوپر سے تیز میٹرکی تنصیب سے دوہزارماہانہ بل آنے والوں کے پاس بیس سے پچیس ہزارروپے بل آناشروع ہوگئے لگتاہے محکمہ گیس چوری کرنے والے صارفین کے بل بھی بل دینے والوں کو بجھوارہے ہیں صحیح میٹرزاُتارکرتیزرفتار میٹرلگاکر عوام کو لوٹاجارہا ہے جوسراسرظلم ہے حکومت وگیس محکمہ کے حکام سردعلاقوں کے عوام کو پریشان نہ کریں اورفی الفور تیزبرق رفتار میٹرزواپس تبدیل کریں تاکہ صارفین کومشکلات سے نجات ملیں ۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیاکہ ایک طرف بدترین مہنگائی نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیاہے تودوسری طرف حکومت ومحکمہ گیس نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ڈالر کی اونچی اُڑان سمیت مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے اشیاء ا شیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہواہے یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے ملک میں حکومت نام کی کوئی شے نہیں ہے اور سرکاری محکموں ومنافع خوروں کو غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے کھلا چھوڑ دیاگیا ہے۔غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے۔غریبوں کیلئے تعلیم وعلاج کے دروازے بند کیے گیے ہیں۔حکومت غریب عوام کو ریلیف دیکر ڈالر کی اونچی اُڑان کو کنٹرول میں رکھ کر مہنگائی کو کم کردیں اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔ بلوچستان سمیت پورے ملک میں مہنگائی خوفناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔سبزیاں،پھل اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اب عوام کے لیے دووقت کی روٹی اپنے بچوں کوکھلا نا بہت مشکل ہوگیا ہے۔یہ کیسے حکمران ہیں کہ جومہنگائی میں تو اضافہ کررہے ہیں مگر لٹیروں کو نہیں پکڑرہے لگتا ہے ان حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے حکومت بلوچستان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔