احتساب عدالت میں بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت

  • December 6, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد اورڈپٹی کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹریٹ ڈویلپمنٹ کے گرفتار سپرنٹنڈنٹ ودیگر کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمدرئیسانی اور برضمانت ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی پیشی سے استثنیٰ سے متعلق درخواست عدالت میں پیش کردی گئی جسے منظور کرلیاگیا سماعت کے دوران 4گواہان میر بہروز حسین ،جی ایس بینک کے محمد سلیم ،نادر علی خان اور منظور احمد نے اپنے بیانات قلمبندکروادئیے جن پرجرح مکمل کرلی گئی اب تک مذکورہ کیس میں50گواہان کے بیانات قلم بند کئے جاچکے ہیں ۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کو19دسمبر تک کیلئے ملتوی کرنے کے احکامات دے دئیے ۔دریں اثناء گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹریٹ ڈویلپمنٹ کے گرفتار سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق ودیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ودیگر سے متعلق دائرریفرنس کی سماعت کی سماعت کے دوران نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے ریفرنس کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹرراشد زیب گولڑہ ایڈووکیٹ نے کی تاہم گواہان کی عدم پیشی کے باعث سماعت میں پیشرفت نہ ہوسکی اور ریفرنس کی سماعت کو13دسمبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔