بلوچستان کے 80فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں ،زمرک اچکزئی

  • December 6, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ(خ ن) زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بلوچستان کے 80فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں صوبائی وزیر زراعت و کو آپریٹو انجینئر زمرک خان اچکزئی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل زرعی تحقیق کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر یو ایس ایڈ ( USAID) اور سمٹ کے اشتراک سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں جدید اور نئی ٹیکنالوجی جس میں جدید لیز ٹیکنالوجی ، ڈرپ ایریگیشن ٹنل فارجنگ کو متعارف کرانا وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی فصلوں کی افزائش کی ضر ورت ہے جوکہ پانی کی دستیابی میں بھی پھل پھول سکے اسکے ساتھ انہوں نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا تقریب میں موجود رکن صوبائی اسمبلی نصیر شاہوانی نے زراعت کے شعبے میں ہونے والی خاطر خواہ ترقی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس ضمن میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری زراعت خلیق نذر کیانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے مین سنجیدہ کام کرنا چاہتی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق بلوچستان جاوید ترین کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر زرعی تحقیقی شعبے میں خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ تقریب میں مدعو کیئے گئے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے زمیندار وں کی ترجیحی بنیادوں پر ٹریننگ جاری ہے ۔ پروگرام کے پہلے فیز میں 120 زمینداروں کو ٹریننگ دی گئی اور اب دوسرے فیز میں بھی اس پر خاطر خواہ کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک غلام حسین جعفر نے زراعت و لائیو اسٹاک کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزم قرار دیا ۔ اس موقع پر موجود سمٹ کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر امتیاز محمد بلوچستان میں خاص طور پر مکئی اور گندم کی کاشت کاری پر زور دیا تقریب کے اختتام پر زمیندار وں اور زرعی محققین سیر حاصل بحث و مباحثہ ہوئے ۔