احتساب عدالت ، گندم خورد برد ریفرنسز کی سماعت

  • December 6, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ (آئی این پی)احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیراحمد بلوچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیارخان کاکڑسابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جمالدینی ودیگر کے خلاف دائر گندم خوردبرد 2ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق صوبائی وزیر اسفندیار خان کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی عدالت کے روبرو پیش ہوئے بلکہ گواہان بھی سماعت کے دوران موجود تھے تاہم ملزم ڈاکٹرشیرزمان کی گرفتاری کے باعث گواہان کے بیانات قلم بند نہ ہوسکے بعدازاں گندم خوردبرد ریفرنسز کی سماعت 13دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ سمیت دیگر کے خلاف گندم کی مد میں قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔