محکمہ فشریز نے جیونی کی سمندری حدود سے ایرانی لانچ قبضے میں لے لی

  • December 6, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سیکر یڑی فشریز ارشدحسین بگٹی نے تمام علاقائی دفاتر کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ غیر قانونی ٹرالنگ وشکار کی بیخ کنی کیلئے بلاتعطل پیٹرولنگ جاری رکھی جائے محکمہ فشریزکی پیٹرولنگ ٹیم نے گزشتہ روز دوران گشت جیونی کی سمندری حدودسے ایرانی لانچ فارن ایکٹ کے تحت پکڑ لی جو پابندی شدہ مچھلی کا شکار رہی تھی محکمہ فشریز نے آپریشن میں پاک آرمی کے تعاون کا شکریہ اداکیا۔