چمن اور پشین میں خوفناک ٹریفک حادثات 8جاں بحق 16زخمی

  • December 6, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے علاقے چمن اور پشین میں ٹریفک کے خوفناک حادثات آٹھ افراد جاں بحق سولہ زخمی ہوگئے پاک افغان سرحدی شہر چمن مال بردار ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں میں سے 2کو کوئٹہ ریفرکردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ بلوچ خان ہوٹل کے نزدیک ٹرک اور مسافر کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر مال بردار ٹرک جو سامان سے لوڈ تھا چمن کی جانب محوسفر تھا کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابوہوگیاجواپنے ساتھ مسافر گاڑی جس میں مسافر سوار تھے جو کوئٹہ جارہے تھے کہ گھسٹتے ہوئے گہرے کھائی میں جاگرے مسافر کار ٹرک کے نیچے آنے کے باعث سوار ڈرائیوروں سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ عزیز اللہ ولد باچاخان سکنہ چمن ،35سالہ سلطان محمد ولد عبدالاحد سکنہ افغانستان ،35محمد خلجی ولد شر علی سکنہ کوئٹہ ،53سالہ محمد نسیم ولد علاؤالدین سکنہ کوئٹہ اور نعمت اللہ ولد محمد اخلاص شامل ہیں ٹرک بھاری سامان سے لوڈ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید رکاوٹ رہی جس کے باعث ٹرک کے نیچے دبے ہوئے افرا د اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ٹرک کو ہٹانے کیلئے پرائیوٹ مشینری سے کام لیاگیا ۔دریں اثناء پشین کے علاقے کلی پرنڑئی کے قریب مسافر بس اور فیلڈر کار میں زوردار تصادم ہوا جس کے باعث مسافر بس اور گاڑی الٹنے سے دونوں ڈرائیوروں سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور بس میں سوار بارہ مسافر زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا ڈپٹی کمشنر میجر (ر)اورنگزیب بادینی نے قائم مقام ڈی پی او سید عظمت شاہ ،ایس ایچ او طاہر محمود اور انچارج سی آئی اے پولیس اسد مندوخیل کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچ کر ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو بہتر طبی فراہم کرنیکی ہدایت کی ۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت بس ڈرائیور عزیز اللہ ولد غلام ولی اور گاڑی ڈرائیور محمود احمد ولد مولوی محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔