کوئٹہ ، بی این پی عوامی کی مرکزی کونسل سیشن کا اجلاس 27دسمبر کو طلب

  • December 7, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر وسابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس مورخہ 27دسمبر 2018کو بمقام کوئٹہ طلب کرلیا ہے پارٹی کے تمام زونوں کے آرگنائزرز و ڈپٹی آرگنائزرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے اْن تمام مرکزی کونسلروں کی لسٹ جنہوں نے بحیثیت مرکزی کونسلر بمقام پنجگور 2017میں منعقد ہونے والی قومی کونسل سیشن میں شرکت کی تھی مورخہ 17دسمبر 2018تک مرکزی سیکرٹری جنرل یامرکزی انفارمیشن سیکرٹری کو ارسال کریں یہ قومی کونسل کا اجلاس اپنی اہمیت اور نوعیت کے اعتبار سے پارٹی کے نظریاتی وفکری کارکنوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ بی این پی (عوامی) ایک فکری ،نظریاتی ،ترقی پسند ،جمہوری ،قوم دوست پارٹی ہے پارٹی نے اپنے 20سالہ تاریخی دور میں ہر چیلنجز و سازش کا مقابلہ خندہ پیشانی ،شعوری انداز اور مدالیلانہ فکر کے ساتھ اپنی ہدف کو حاصل کیا ہے کارکنوں کا احترام اْنکی رائے کااحترام پارٹی کی آئین و منشور پر کاربند رہتے ہوئے جمہوری مرکزیت پر یقین رکھتے ہوئے جہد مسلسل کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے