شہریوں کو ووٹ کے اندراج میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے ، گورنر

  • December 7, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ (خ ن )گورنر بلو چستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ قومی ووٹر رز ڈے منانے سے عوام اور بلخصوص ووٹرز کو یہ پیغام مل جاتا ہے کہ الیکشن اور حکومت پاکستان کسی حد تک ملک میں جمہوری عمل کیلئے عمل پیراہے اس قومی دن کی مناسبت سے ایسے افراد جن کے ووٹ اب تک درج نہیں ہوئے انکو اپنے ووٹ درج کروانے کا شعور ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن کمیشن پاکستان کے نمائندے جسٹس (ر) شکیل بلو چ اور صوبائی الیکشن کمیشن بلو چستان نیا زمحمد بلو چ کے علاوہ مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے واے افرااد بھی موجود تے اس موقع پر گورنر نے سول سوسائٹی اور بلخصوص میڈیا پر سنز پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اس کاوش کا بھر پو ر ساتھ دیں اور ہر سطح پر ووٹر کے شناخٹی کارڈ ز کے مطابق مستقیل یاعارضی پتہ پراپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کردار اداکریں ۔گورنر نے کہا کہ ووٹرز کے اندارج اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت سے متعلق شعور واگاہی کا یہ سلسلہ لائق تحسین ہے انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ پاکستان کے ہر شہری کو ووٹ کے اندارج کے سلسلے میں ہرممکن مد د فراہم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادلوگ اپنے ووٹ کا اندرج اور منتقلی کرواسکیں۔