سندھ، بلوچستان میں شدید خشک سالی، الرٹ جاری

  • December 9, 2018, 8:55 pm
  • National News
  • 146 Views

محکمہ موسمیات نے خشک سالی کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سندھ اور بلوچستان کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 19 اور بلوچستان کے 11اضلاع میں خشک سالی ہے،بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں آواران، بولان، چاغی، گوادر اور کیچ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خاران، نوشکی، مستونگ، پنجگور، واشک اور کوئٹہ بھی خشک سالی سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جون اور پھر ستمبر میں جاری کیا تھا۔