پاک ایران سرحدی کمیشن کا اجلاس آج کو زاہدان میں ہوگا

  • December 9, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاک ایران سرحدی کمیشن کا اجلاس آج بروز سموار دس دسمبر کو زاہدان میں ہوگا،جس میں پاک ایران اعلی سطحی حکام شرکت کرینگے تفصیلات کی مطابق دس دسمبر کو سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں شروع ہونے والے سرحدی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد چیف سیکرٹری بلوچستان اخترنذیر کی قیادت میں تفتان کے راستے ایران روانہ ہوگیا،وفد میں چیف سیکرٹری بلوچستان اخترنذیر سمیت سیکرٹری داخلہ حیدر علی شکوہ، آئی جی بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ، سیکرٹری خزانہ نورالامین مینگل، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری منظور سرور، زاہدان میں پاکستانی کونسلر جنرل محمد رفیع، ڈپٹی کمشنر نوشکی رزاق ساسولی، ڈپٹی کمشنر واشک عمران ابراہیم، ڈپٹی کمشنر پنجگور مسعود رند، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد اور پاک فوج، فرنٹیئر کور، ایف آئی اے، پاکستان کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس فورس، سروے آف پاکستان، پاکستان کوسٹ گارڈز اور وفاقی وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہیں ،ایران روانگی سے قبل صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمدحسنی سے پاکستانی وفد نے چیف سیکرٹری کی قیادت میں انکی رہائش گاہ دالبندین میں ملاقات کی۔