بعض عناصر رخشان ہیڈکواٹر کے مسئلے پر سیاسی دکانداری چمکا رہے ہیں، ثنا بلوچ

  • December 9, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 56 Views

خاران (خ ن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے آل پارٹیز خاران کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھیکہ چند ماہ قبل خاران اور واشک اضلاع کے ایک ہونے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں نے ڈویڑنل ہیڈکواٹر کی منتقلی کی سمری پر طوفان کھڑا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رخشان ڈویژن کے چاروں اضلاع پر مشتمل عوام میں نفرتیں پیدا کرنے کا جو کھیل رچایا رخشان ڈویژنل ہیڈکواٹر کے ایشو کو پیدا کرکے رخشان ڈویڑن میں بی این پی کے عوامی نمائندگان کو تقسیم کرنے کی سازش کی وہ اہل خاران اور چاروں اضلاع کے پڑہے لکہے اور سنجیدہ طبقے نے ناکام بنا دی انہوں نے کہا کہ ڈی سی کے ذریعے کمشنری کے لیئے پانچ سو ایکٹر زمین ایم بی آر سے خاران میں الاٹ کروائی بلڈنگز وغیرہ کی تعمیر کے لیئے پی سی ون تیار کروایا اور ڈیڈھ ماہ قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے خاران کے نام پر قانونی طریقے سے خاران کو کوڈ الاٹ کروایا گیا جو لوگ رخشان ڈویژنل کے ہیڈکواٹر کا ایشو سر پر لیئے سیاسی دوکانداری چمکانے کی کوشش کرتے رہے دراصل وہ لوگ اپنی زمینات کو بچانے کی چکر میں ہیں کمشنری کی منتقلی سے سابق نمائندوں کی قبضہ گیری کو دوام دینے کی ناکام کوشش ہے مگر آئینی طریقے سے خاران کو ڈویژنل ہیڈکواٹر ملا ہے جسکو تبدیل کرنے کا صوبائی حکومت کے پاس اختیار نہیں ثنا بلوچ نے کہا کہ خاران میں سابق نمائندوں نے ترقیاتی فنڈز کے پچاس کروڑ کو ایڈوانس پمنٹ کرکے علاقہ کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دی ثنا بلوچ نے کہا کہ خاران تاریخی لحاظ سے اہمیت پر مشتمل ضلع ہے جسکے باشعور عوام کے تاریخ ساز فیصلوں نے مخالفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔