حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ،گورنر

  • December 9, 2018, 11:50 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ ( این این آئی) گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے کے موقع پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے حج تربیتی مرکز کے بانی الامین خدمت فورم کے چیئرمین حاجی محمد امین سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر حاجی محمد امین نے جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے حج کے امور پر بات چیت کرتے ہوئے حاجی کیمپ کی اراضی اور اس کی تعمیر کے حوالے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور حاجی کیمپ کی تعمیر میں جو مشکلات درپیش ہیں ان سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرانے پر شکریہ ادا کیا۔