وندر کے قریب ٹرک اور کارمیں تصادم کے نیتجے میں پولیس اہلکار سمیت2افراد جاں بحق

  • December 10, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 133 Views

اوتھل (این این آئی) وندر کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کوئٹہ کے اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق ضلع لس بیلہ کے ساحلی علاقے وندر کے قریب کراچی سے آواران جانے والے ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں اے ایس آئی سی ٹی ڈی کوئٹہ گوہر خان بزنجو اور اس کے قریب عزیز عبدالعزیز بزنجو موقع پر جاں بحق ہوگئے۔زرائع کے مطابق متوفی گوہر خان بزنجو اپنے گھر جارہے تھے کہ کریم بخش ہوٹل وندر میں حادثہ پیش آیا۔نعشوں کو فوری رورل ہیلتھ سنٹر وندر پہنچایا گیا۔گوہر خان کا حال ہی میں CTD کوئٹہ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔اس سے قبل اوتھل تھانے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی لس بیلہ اخلاق اللہ تارڑ رورل ہیلتھ سنٹر وندر پہنچ گئے۔ضروری کارواء کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔