پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، نصیب مری

  • December 10, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ (این این آئی ) صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے تعاون سے بلوچستان اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے والدین اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو عمر بھر کیلئے اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے پولیو مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اس وقت پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجودہے حکومت علماء کرام کے ساتھ ہر مکتبہ فکر کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس میں تعاون کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کو بلوچستان اور پاکستان سے ختم کرنے کیلئے حکومت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم تواتر کے ساتھ چلا رہی ہے کیونکہ اس وقت پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اس لئے حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مستقبل کے معماروں محفوظ بنانے کیلئے وائرس کو کمزور کرنے اور بچوں میں قوت مدافعیت بڑھانے کیلئے انسداد پولیو مہم چلارہی ہے 10 دسمبر سے 16 دسمبر تک پولیو مہم شروع کی گئی ہے اس لئے والدین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کیلئے اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں حکومت نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس میں مختلف ادارے انتظامیہ محکمہ صحت کام کررہے ہیں پولیو کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت نے علماء کرام ، قبائلی عمائدین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے مدد حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹ رپورٹ آنے سے معلوم ہوا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو وائرس موجود نہیں یہ ایک انتہائی مثبت اور حوصلہ افزاء اقدام ہے کہ پولیو کا وائرس موجود نہیں اور کوئٹہ میں تاحال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر اداروں کی بھر پور کاوش اور محنت کی کامیابی ہے۔