بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر حقوق دینگے ،فواد چوہدری

  • December 12, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بابر یوسفزئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان سمیت ملکی حالات ہر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام صوبوں کو ان کے برابری کے حقوق دینا چاہتی ہے بلوچستان کو بھی دوسرے صوبوں کے برابر حقوق فراہم کریں گے سی پیک بلوچستان کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے سی پیک سے بلوچستان میں روزگار اور کاروبار کے وسیع تر مواقع پیداہوں گے پاکستان تحریک انصاف ملکی دولت لوٹنے والے تمام افراد کا کڑا احتساب کریں گی آج شور مچانے والوں میں زیادہ تر وہ افراد شامل ہیں جنہیں ڈر ہے کہ آنے والے وقت میں ان کے گرد احتساب کا گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے ملکی دولت لوٹنے والے کسی شخص کو رعایت نہیں دینگے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جنہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے قبول کرکے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔