شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی پر صوبے بھر میں تعزیتی ریفرنس ہونگے ، عبدالخالق بلوچ

  • December 12, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہاہے کہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو عوامی اور وطنی محبت سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ،شہید حقیقی معنوں میں مسیحا تھے ،15دسمبر کو شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں تعزیتی ریفرنسز کاانعقاد کیاجائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہیدڈاکٹرشفیع بزنجو آواران جیسے پسماندہ اور امن وامان کی خراب صورتحال سے دوچار ضلع میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے پورے ضلع میں واحد ڈاکٹر تھے جو اپنی تنخواہ بھی مریضوں پرخرچ کرتے تھے ان کی قربانیاں آواران کے عوام کیلئے بے شمار ہیں ،صوبائی صدر نے کہاکہ شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کو کئی بار قریبی دوستوں نے کہاکہ وہ اپنی پوسٹنگ کہیں اور کردیں لیکن ان کا صرف ایک جواب تھا کہ وہ اپنے لوگوں کیلئے ڈاکٹر بنتے ہیں وہ یہاں سے ٹرانسفر ہونگے تویہاں لوگوں کا علاج کون کریگا ،وہ کہتے تھے کہ ان کا جینا مرنا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے ،بیان میں انہوں نے کہاکہ جس دن ڈاکٹر شفیع بزنجو کو شہید کیاگیاتویقین کرنا ناممکن تھا کیونکہ وہ ایک محسن تھے اور کون اپنے محسن کو قتل کرسکتا ہے اور محسن کش بن سکتاہے ان کو شہید کرنے والے ضرور اپنے اس عوام دشمن اور وطن دشمن اقدام سے پچھتا رہے ہونگے ،عبدالخالق بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام کے حقوق اور نظریہ کی جدوجہد میں نیشنل پارٹی نے لازوال قربانیاں دیں شہید ڈاکٹر شفیع بزنجو کی شہادت نے نیشنل پارٹی کی نظریہ سیاست کو مزید منظم کردیا پارٹی کے تمام اضلاع میں 15دسمبر کو تعزیتی ریفرنسز کاانعقاد کرکے شہید کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔