جے ٹی آئی اسلامی مشرقی روایات کی امین ہے ، حافظ حمداللہ

  • December 12, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 54 Views

بھکر+کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت طلبا اسلام کے کے دوسرے سالانہ عزم طلباء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر وسابق سینیٹرحافظ حمداللہ ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز ،سابق صدر جے ٹی آئی ڈاکٹر عبدالحکیم اکبری ،ضلعی امیر مولانا محمد صفی اللہ ،جے ٹی آئی کے صوبائی رہنماء وقار احمد طاہر ،ضلعی صدر حافظ حسین احمد ،احسان عبداللہ قاری شعیب الیاس عامرمیانہ محمد سفیان ودیگر نے کہاہے کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کی اسلامی مشرقی روایات امین اور محافظ تنظیم ہے جس نے ملک اور قوم کو خیرخواہ قیادت مہیاکی ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمیں دلائل کی بنیاد پر سیکولرفکر کے حامل طبقے کی ملکی وفاداری مشکوک لگتی ہے ،پاکستان میں تخریب کاری اور ملک کو دولخت کرنے میں مدرسہ اور مولوی کا نہیں بلکہ خود کو روشن خیال کہلانے والے سیکولرطبقے کاکردار ہے،جمعیت طلبا ء اسلام ملا اور مسٹر کی تفریق کاخاتمہ چاہتی ہے جو انگریزکی پیداکردہ ہے انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم اوریکساں نظام تعلیم کے حامی ہیں لیکن اصلاحات کے نام پر مغرب اور یورپ کاایجنڈیکو تسلیم نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں فیصلوں کا دوہرا معیار ہے یہاں ممتازقادری کوشہید کردیاجاتاہے اور گستاخ رسول آسیہ کورہاکردیاجاتاہے ،ہم موجودہ حکومت کوحکومت تسلیم نہیں کرسکتے انہوں نے حاضرین سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈونکی کنگ فلم دیکھی ہے فلم دیکھنے سے حکمران کی حیثیت معلوم ہوجاتی ہے انہوں نے کنونشن میں پیش ہونے والی قرارداد سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کہ خیبرپشتونخوا اور پورے ملک کے عصری اداروں میں بے حیائی پرمبنی مقابلوں کومسترد کرتے ہیں اور اس اقدام کوقبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کے تحفظ کیلئے ہم جان تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ،کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر جے ٹی آئی پاکستان ڈاکٹر عبدالحکیم جمعیت طلباکے کردار پر روشنی ڈالی ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے_ٹی_آء رہنماں وقار احمد طاہر حافظ حسین احمد حسان عبداللہ عبدالحمید ودیگر نے کہا کہ ملک کی اسلامی نظریاتی سرحدات کی حفاظت مشرقی روایات کی حفاظت کی جدوجہد جاری رکھے گی۔بعدازاں جمعیت طلبا اسلام کے پروگرام میں پیش کی جانے والی قرارداد دادیں پیش کی گئیں جمعیت طلبا اسلام کے پروگرام عزم طلباء کنونشن میں جماعت کے اکابرین مولانا محمد عبداللہ اور مولانا مفتی محمود کوعلمی دینی سیاست خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیاکنونشن میں قراد داد منظور کراتے ہوئے ضلعی صدر حافظ حسین احمد نے کہا کہ آج کاکنونشن کہ خیبرپشتونخوا حکومت کے اور پورے ملک میں مغربی تہذیب کے فرو غ کیلئے مقابلوں کی مذمت کرتی ہے اور اسکو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت فی الفور اس بھونڈے اقدام کو واپس لے ،کنونشن میں آسیہ کیس پر شدید تحفظات کااظہار کیاگیا اور مطالبہ کیاگیا کہ حکومت اس پر نظرثانی کرے ورنہ ہماری تحریک جاری رہے گی ،حافظ حسین احمد نے مطالبہ کیا کہ ضلع بھکر طلبا تعلیمی سلسلے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ایوان اقتدار تھل میڈیکل کالج زرعی یونیورسٹی اور ایک مکمل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائیں تاکہ طلباء برادری کے مسائل حل ہوں۔