سینٹ میں انوارالحق بی اے پی کے ترجمان ہیں ، عظیم کاکڑ

  • December 12, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹرل میڈیا کوارڈینیٹر محمد عظیم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ میں باپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر انورالحق کاکڑ ہی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ترجمان ایم پی اے بشریٰ رند ہیں دونوں رہنماں کی کارگردی سے پارلیمانی پارٹی کے تمام ممبران اور پارٹی سربراہ مطمئن اور خوش ہیں ، گزشتہ روز ایک فرد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر سینیٹ میں پارٹی کے سینیٹرز اور اراکین صوبائی اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر پارٹی قیادت نے نوٹیفکیشن واپس لییتے ہوئے آیندہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے تمام فیصلے سینیٹر ز کو خود کرنے جبکہ بلوچستان میں تمام فیصلے پارلیمانی پارٹی کو کرنے ہدایت جاری کی انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز حکومتی بنچوں پر بیٹھے ہیں اور بی اے پی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے، اس لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارٹی اراکین کی باہمی مشاورت اور معاونت اور وفاق میں تمام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ذریعے معاملات چلائے جائیں گے نہ کہ کسی کی خوشنودی اور ذاتی خواہشات کے مطابق، محمد عظیم خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں تمام فیصلے جمہوری تقاضوں کے مطابق تمام دوستوں کی باہمی مشاورت سے پارٹی کے مرکزی صدر ہی کرتے ہیں اور ہر فیصلے کی توثیق بھی پارٹی کے سربراہ ہی کرتے ہیں اس لیے اراکین پارلیمنٹ کے مشاورت اور انکی مرضی و منشا کے خلاف کسی بھی فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔۔ انھوں نے کہا کہ بشری رند بلوچستان۔ حکومت کی ترجمانی کا فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دی رہی ہیں اور وزیر اعلی سمیت تمام لیڈر شپ انکی کارکردگی سے مطمئن ہے اس لیے گزشتہ روز کے نوٹیفکیشن کو پارٹی قیادت نے منسوخ کر دیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بلوچستان عوامی پارٹی کی کوئی بھی خبر لگانے سے قبل پارٹی کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر سے تصدیق کر لیا کریں تاکہ غلطی کا احتمال نہ رہے اور پارٹی کو بھی اسکی تردید نہ کرنا پڑے۔