بھاگ کے عوام کو صاف اپنی کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، نوابزادہ شازین بگٹی

  • December 12, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا ہے کہ بھاگ کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کے تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائیں گے بھاگ کے لوگوں کو قیام پاکستان سے آج تک پینے کے صاف پانی نہ ملنا المیہ سے کم نہیں آج بھاگ کے شہریو ں کو دیرینہ مسئلہ حل کردیا گیا بھاگ کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی عام انتخابات کے موقع پر جو وعدے کیے آج ان کو پورا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے علاقے کی عوام بے فکر ہوجائیں اب ان کے مسائل حل کرنے کا تسلسل برقرار رکھوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ میں ٹیوٹ ویل کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،نوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا کہ میرے والد نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ان کی ہدایت تھی کہ جو کام بھی کرو ڈنکے کی چوٹ پر کرو آج وہ میرے ساتھ نہیں مگر ان کی بتائی ہوئی باتوں سے رہنمائی حاصل کرتا ہوں انہون نے کہا کہ جو مسائل بھاگ کے شہریوں نے بتائے وہ دراصل سرکار کی ذمہ داری بنتی ہے منتخب ہوکر میں حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور بھاگ میں لوگوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کروں گا پانی بھاگ کے شہریوں کی ضرورت ہے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی فراہمی کیلئے کام کررہا ہوں آج ایک ٹیوٹ ویل کر کسی پر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ یہ میری زمہ داری ہے کہ لوگوں کو ریلیف دوں اسی مقصد کے لیے میرا آج پہلا قدم ہے پینے کے صاف پانی سمیت آب پاشی کیلئے بھی پانی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ کی جائے گی جبکہ بھاگ سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرکے ہسپتال کو بھی مکمل فعال کریں گے اس علاقے کی بہتری کیلئے کام کرونگا میری پہلی ترجیح پینے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تعلیم و صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اس مقصد کیلئے آپ سب نے میرا ساتھ دینا ہے کئی دہائیوں سے آپ کو جو مسائل درپیش ہیں وہ میں ایک دن میں حل نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور عوام کے حقوق ضبط کرنے کا موقع اب نہیں دونگا ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کیا گیا اب عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑنا میری ذمہ داری ہے مسلے مسائل و عوامی مشکلات دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان سے دوٹوک بات چیت کرونگا تاکہ میرے حلقے کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے میری کوشش ہے کہ بھاگ کی ہر یونین کونسل میں پانی کیلئے ٹیوٹ ویل نصب کروں جبکہ آر او پلانٹ بھی لگاؤں گا بعدازاں انہوں نے بھاگ وائر سیلائی کے مقام پر ٹیوٹ ویل کا افتتاح کیا جبکہ ایک بزرگ شہری سے آراو پلانٹ کی عماعت کا بھی افتتاح کرایا اس موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔