بارکھان میں اجرتی قاتلوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، بی این پی

  • December 12, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بارکھان میں اجرتی ملا اور ان کے گروہ کی جانب سے طلباء اور اساتذہ کو ٹارگٹ کرکے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجرتی ملا کے گروہ کا مذہب کے نام پر بچوں کے سکول پر دہشت گردانہ حملہ ‘ 8دسمبر کو مڈل کا امتحان دینے والوں بچوں کی وین پر فائرنگ جس میں ایک بچہ شہید جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئیں اسی طرح گزشتہ چار ماہ میں اجرتی ملا کا گروہ دو سکول ٹیچرز کا قتل عام ‘ اغواء برائے تاوان ‘ چوریاں ‘ نیشنل ہائی وے پر وارداتوں میں ملوث رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل سکول اساتذہ ‘ طلباء و طالبات کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور میڈیا کی خاموش باعث تشویش ہے بغاؤ ‘ سڑائی ‘ راڑشم روڈ پر اجرتی ملا کی رٹ قائم ہونے سے وہاں پر خوف کا ہراس کا ماحول ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اجرتی قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حکومت اور انتظامیہ اقدامات کرے ۔