نصیرآباد اور مچھ سے 7ملزمان گرفتار

  • December 12, 2018, 11:50 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)نصیرآباد اور مچھ میں پولیس کی کارروائیاں سات ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابقگزشتہ روز ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیرکی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او صدرغلام سرورتہیم نے کامیاب کاروائی کرکے 5ملزمان عبدالمنان ولد محمد شریف،جمالی ولدنواز علی ،محمدعلی ولدحبیب اللہ،عبدالخالق ولد نواز علی اور نیازعلی ولد نیک محمد کو گرفتار کرلیاہے ملزمان کے خلا ف مختلف نو عیت کے مقد ما ت قا ئم تھے ،دریں اثناء ایس ایس پی کچھی بولان نجیب اللہ پندرانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی مچھ جان محمد کھوسہ کی سربراہی میں ایس ایچ او مچھ محمد خان محمد حسنی نے سی آئی اے انچارج غلام مصطفے ودیگر ملزمان اہل کاروں کے ہمراہ چھاپہ مارکر محمد عباس اور اللہ ڈنہ نامی دو مبینہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مچھ 2005اور 2012سے مچھ پولیس تھانہ کو قتل اقدام قتل اور لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے