نوجوان نسل بلوچستان کی معمار ہے ، آئی جی ایف سی ساؤتھ

  • December 13, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 55 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گوادر،تمپ ،مند ، دشت اوربلیدہ کے طلباء وطالبات کا ایف سی ہیڈکوارٹرتربت کادورہ، آئی جی ایف سی ساؤتھ ہے میجر جنرل سعید احمدناگرا سے ملاقات، آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل سعیداحمدناگرہ نے اس موقع پر طلباء وطالبات اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل بلوچستان کی معمارہیں اگرہمیں پڑھالکھابلوچستان چاہیے تو آج سے یہ مصمم ارادہ کرنا ہوگا، اندرونی وبیرونی خطرات اورملک دشمن قوتوں نوجوان مردوخواتین کو اپنا کردار اداکرنا ہے تاکہ ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنسدان جنوبی بلوچستان سے اسلام آبادجائیں ، کچھ سال پہلے ملک میں جودہشت گردی تھی آج اس کانام ونشان نہیں ،یہ سب کچھ نوجوانوں اوربلوچستان کے عوام کی مدد سے ہوا ، آج کے طالبعلم میں شعور آچکاہے وہ دشمن کی مکارانہ چالوں کو سمجھ چکے ہیں اسی لئے اب نہ ان کا ڈرہے اورنہ ہی ان کی چالیں کامیاب ہورہی ہیں ، بلکہ روزبروز زندگی نارمل ہورہی ہے، دہشت گردوں نے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے تباہ کئے تاکہ آئندہ نسل بے شعور رہے مگران کی یہ چال کام نہ آئی اور آج حالات مختلف ہیں ان کا روپ ، طریقہ مختلف تھا مگربنیادی مقصد تعلیم کوروکنا تھا اس کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، عوام نے دہشت گردوں کے بیانیہ کو ردکردیاہے ۔