حکومت بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتی ہے ، سلیم کھوسہ

  • December 13, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ ( این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران و جوان بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کو یقینی بناکر پرامن بنانے کیلئے جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں حکومت بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سی ٹی ڈی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز احمد گورایہ کی جانب سے انہیں محکمے کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو دہشتگردی سے پاک کر کے پرامن بلوچستان اور پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے عملی اقدامات اور جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اسی لئے پاک فوج فرنٹیئر کور ، پولیس ، سی ٹی ڈی ، بلوچستان کانسٹبلری ، لیویز فورس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے کیونکہ موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ وہ پرامن بلوچستان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی کیونکہ عوام نے ہمیں جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے سی ٹی ڈی کے آفیسران اور جوانوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے ملک بھر کی طرح بلوچستان سے بھی دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان پرامن صوبہ بن رہا ہے اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ کو محکمے کی جانب سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے سی ٹی ڈی کے آفیسران اور جوانوں کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت محکمے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیگی۔