بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے ، نواب ثناء زہری

  • December 13, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ +خضدار (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر چیف آف جھلاوان اورسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے جو پاکستان مسلم لیگ ملک کی واحد جماعت ہے کہ غریب عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے بلدیاتی انتخابات میں خدمت اور کارگردگی کے بنیاد پر کلین سویپ کرینگے عوام سے مزید کسی کے سبز باغ دکھانے میں نہیں ائینگے اور اپنا قیمتی ووٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں استعمال کرینگے کارکنان اور عہدیداران بلدیاتی انتخابا ت کے لئے تیاریاں شروع کریں ضلع سطح سے لیکر مقامی سطح تک ورکرز بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت کریں ۔یہ بات انہوں نے میر عبدالرحمان زہری ، عبداللہ زہری ،وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ اور جمعہ خان شکرانی سے ٹیلیفون گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوگی کیونکہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں کے کارگردگی سے مایوس ہوچکے ہیں اور جھوٹے وعدے کرنے والوں کو خوب جان چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اصل سرمایہ صرف اور صرف کارکنان ہیں تو کارکنان اپنا کردار فعال بنا ئیں۔ اس بار کونسلر سے لے کر ناظمین، چیئرمین اور وائس چیئرمین اور میئر شپ تک جائیں گے اور باقاعدہ پورے پینل تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔