کوئٹہ سے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

  • December 14, 2018, 11:18 am
  • Breaking News
  • 588 Views

سول اسپتال کوئٹہ کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو شہر کےعلاقے شہبازٹاون سے مبینہ طورپر اغواکرلیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہاز ٹاون جارہے تھے، ان کی گاڑی گھر قریب سے مل گئی ہے جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹر سے موبائل فون پر رابطہ نہیں ہورہا ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ ڈاکٹر ابراہیم کو اغوا کئے جانے کا خدشہ ضرور ہے تاہم حتمی کچھ نہیں کہاجاسکتا،، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم کے نجی اسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست بجلی روڈ تھانے کو دے دی ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نےسرجن کے اغواء کی شدید مذمت کی ،،انہوں نے کہا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے پولیس اور لیویز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا،سرجن کو جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے گا اور اغواء کار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کی بھرپور مذمت کی ہے۔

پی ایم اے نے آج سول ہسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہےجبکہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے آج سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کےبائیکاٹ کا اعلان کردیاہے۔