پشتون علاقوں میں آپریشن کا جواز تلاش کیاجارہا ہے، پشتونخوامیپ

  • December 14, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 69 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام اورپشتونخوامیپ حلقہ پی بی26کے زیراہتمام پشتون باغ میں حاجی حبیب کی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مشترکہ جلسہ ہواجس سے جمعیت اورپشتونخوامیپ کے رہنماؤں ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، عبدالرحمن زیارتوال، مولاناانوارالدین، ڈاکٹرحامداچکزئی،مولاناولی محمدترابی،نصراللہ زیرے،یوسف خان کاکڑ،حاجی عبدالصادق نورزئی،محمدمہدی ہزارہ،سیدعبدالواحدآغا،ولی جان اچکزئی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 31دسمبرکوضمنی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوارمولاناولی محمدترابی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،اس وقت ملک میں جمہوری اورغیرجمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے،گزشتہ عام انتخابات میں حقیقی جماعتوں کے ووٹ چوری کرکے ملک پرکٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کردیااس وقت ملک میں سول مارشل لاء رائج ہے،پشتون قائدین کودیواورسے لگانے کاسلسلہ جاری ہے،میڈیاپرقدغن لگایاگیاہے،پشتون علاقوں میں آپریشن کے لئے جوازڈھونڈاجارہاہے ،جمعیت اورپشتونخوامیپ نے ہردورمیں غیرجمہوری قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاہے جب تک ملک میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہوگی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،نادیدہ قوتوں نے گزشتہ عام انتخابات میں من پسندامیدواروں کوجتوانے کے لئے ووٹ چوری کرکے جعلی حکومت پرمسلط کردی اناڑی وزیراعظم ملک چلانے کاتجربہ نہیں رکھتے ملک میں مہنگائی کاسونامی آیا،تمام چیزوں پربھاری بھرکم ٹیکس لگایاگیاحکومت کی کارکردگی بھینس بچنے سے شروع ہوکرانڈے دینے پرختم ہوئی،روپے کی بے قدری سے قرضے بھی بڑھ گئے اورمہنگائی کاطوفان بھی آیاانہوں نے کہاکہ ملک میں دہرامعیارجاری ہے،حقیقی جمہوری پارٹیوں کودیوارسے لگانے اورجعلی پارٹیوں کواقتداردلانے سے جمہوریت برائے نام رہ گئی انہوں نے کہاکہ عوام31دسمبرکوحلقہ پی بی26کے ضمنی الیکشن کے موقع پر جمعیت اورپشتونخوامیپ کے مشترکہ امیدوارمولاناولی محمدکے انتخابی نشان کتاب پر مہرلگائیں دیگرجماعتوں سے بھی بات چیت کریں گے اوراپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوارسامنے لانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے فراخ دلی کامظاہرہ کرکے جمعیت کی حمایت کااعلان کیاجس پرپشتونخوامیپ کے قائدین کاشکریہ اداکرتے ہیں حقیقی جمہوری جماعتوں کااتحادجمہوریت کی مضبوطی کے لئے نیک شگون ہے جمعیت اورپشتونخوامیپ نے جمہوریت کی بحالی کے لئے ہردورمیں قربانیاں دی ہیں اوراس وقت بھی دونوں جماعتیں جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں اورنادیدہ قوتوں کی جانب سے زیرعتاب ہیں انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ کے رہنمااورکارکنان مولاناولی محمدترابی کی کامیابی کے لئے جمعیت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اوردن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلائیں گے،اس موقع پرپشتونخوامیپ نے الیکشن سیل کے چیئرمین یوسف خان کاکڑکومشترکہ انتخابی مہم اورالیکشن سیل کے سربراہ سیدعبدالواحداغاکے ساتھ مقررکیاتاکہ دونوں جماعتوں کے کارکنان ملکرانتخابی مہم چلائیں،بعدازاں اسپینی روڈپردونوں جماعتوں کے قائدین نے مرکزی الیکشن سیل دفترکاافتتاح کیا۔