موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے‘ گورنر یاسین زئی

  • December 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ(خ ن)گورنر بلو چستان امان اللہ خان یایٰسین زئی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ہم صوبے کے تما م اضلاع بلخصوص دورآفتاد ہ علاقوں کے عوا م کوان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی کچوغی مسلم باغ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیا دت محمد ابراہیم خان عیسٰی خیل کررہے تھے ۔وفد نے گورنر بلو چستان کو وادی کچوغی مسلم باغ کے عوام کو درپیش مشکلات وسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں پانی کی قلت تعلیمی اورصحت کی سہولیات کے فقدان سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔گورنر نے انکے مسائل کو توجہ اور غور سے سنااور ان کے حل کیلئے ہرممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کیلئے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ دو سری ہم نصابی سر گرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے کیونکہ ہم نصابی سر گرمیوں سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیت اور بصیرت میں نکھار پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس کوئٹہ میں یونیورسل کالج اینڈ اسکول کے ڈائریکٹر میر بہاد ر خان لانگو اوراساتذہ کرام کی سربراہی میں طلباء اور طالبات کے گورنر ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہی ۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی پالیسی کے مطابق گورنر ہاؤس کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جس کو عوامی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے بعدازاں طلباء و طالبات نے گورنر ہاؤس کے مختلف حصے دیکھے اور یہاں پر موجود تاریخی آثار میں گہری دلچسپی لی ۔