حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے مسائل میں اضافہ ہوگا، مولانا غفور حیدری

  • December 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ ،اسلام آباد (پ ر+ این این آئی) حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے مسائل میں اضافہ ہوگا، جمعیت کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری حکومت کی بوکھلائٹ کا ثبوت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں فوری رہا کیا جائے، اسکے علاوہ بھی جمعیت کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،گزشتہ شب کراچی سے مولانا نصیب مینگل کو اغواء کیا گیا ، انتظامیہ کیا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ ہاوس میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ حکومت کے مسلسل غیر آئینی اقدامات سے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جمعیت علماء اسلام جیسی پرامن تنظیم کے کارکنوں اور قائدین کی گرفتاری حکومت کی بوکھلائٹ کا ثبوت ہے مختلف طریقوں سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے 23 دسمبر کو ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے حکومت بتائے کہ وہ کونسے شعبے میں تبدیلی لائی ہے مہنگائی اور بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی رہ گئی ہے۔