لوچ قوم مزید درتقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی ،میر ظفر زہری

  • December 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 118 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنماء و رکن اسمبلی نوابزادہ میر ظفراللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچ قوم مزید درتقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتی ہم اپنی قومی ذمہ داریوں سے کبھی غافل نہیں ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ہر ظلم سے بغاوت اور ہر مظلوم کے ساتھ میدان میں ہے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) نے ہمیشہ رواداری و برداشت کی سیاست کو فروغ دیا منفی سیاست کے بجائے بلوچستان کے محکوم و غیور عوام کی فوکیت کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوراب سے آئے ہوئے ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی اراکین انجینئر میر محمد یوسف میروانی ‘ قبائلی رہنماء میرعلی اکبر گرگناڑی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) عوام کی طاقت ترجیح رکھتی ہے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ہم ترقی پسند پارٹی ہیں ہم بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے بغیر بلوچستان کی پارلیمانی سیاست نامکمل ہے بلوچستان کے غیور عوام کی خدمت حقیقی بنیادوں پر کی ہے مگر افسوس کے ساتھ گزشتہ 70 سال سے ملک اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ‘سیاسی بحران‘ تضادات ‘ کشمکش ‘ ظلم و جبر ‘ سماجی ناانصافیاں ‘ احساس محرومی ‘ پسماندگی و استحصال کی بنیادی وجہ بااختیار قوتوں کی جانب سے قومی مسائل حل کئے بغیر نظرانداز کئے جانے والے مسلسل پالیسیوں کا ردعمل ہے استحصال پر مبنی لوٹ کھسوٹ و آمرانہ طرز سوچ اور پالیسیوں کو ترک کرنا اور نظام کو بدلنا ہوگا تاکہ بلوچستان کی عوام کو جاری استحصالی سے نجات دلا سکیں بی این پی (عوامی) اقتدار ‘ مراعات اور موقعہ پرستی کی سیاست کا خاتمہ کرکے دم لے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام مختلف اضلاع و تحصیلوں اور مذکورہ رہنماؤں بلخصوص نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی پارٹی روز بروز مضبوط ہو رہی ہے نئے ساتھیوں کی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی این پی (عوامی) بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے بلوچستان کے عوام بلخصوص نوجوان اپنی ترقی و خوشحالی ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ امن ‘ چادرو چاردیواری کے تحفظ اپنے تمام بنیادی انسانی حقوق فراہم کئے پارٹی کی سیاسی و قومی جمہوری ‘ پارلیمانی جدوجہد میں ساتھ دے میری سیاست کا محور تعلیم یافتہ ‘ صحت مند سوراب ہے سوراب کے کارکن پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں پارٹی کے قائدین سے لیکر عام عوام پارٹی سے سرشار ہے پارٹی کارکن نہایت مخلص انداز میں پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے دن رات محنت کریں پارٹی مزید فعال منظم ہو جائے منظم سیاسی و قومی پارٹی کے بغیر قومی و سیاسی حقوق کا حصول ممکن نہیں بی این پی (عوامی) بلوچستان کے عوام کے حقوق کے جدوجہد کرنے والی واحدحقیقی جمہوری ‘ پارلیمانی قوم پرست پارٹی ہے سیاست کو عبادت کا درجہ دیکر بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی خدمت کریں گے۔