بلدیاتی انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر مخالفین کوعبرتناک شکست دیں گے ،میرضیاء اللہ لانگو

  • December 16, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2018ء میں جن جماعتوں سے میرا اتحاد تھا اور جنہوں نے میری حمایت کی تھی اب آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی انہی اتحادی جماعتوں اور حمایتیوں سے ملکر مزید سیاسی جماعتوں اور قلات و خالق آباد کے مختلف قبائلی رہنماوں سے رابطے میں ہیں انشئا اللہ جلد ہی ایک گرینڈ الائنس تشکیل دیکر بلدیاتی الیکشن مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قلات و خالق آباد کے عوام کی ترقی ہمارا مشن ہے میر خالد خان لانگو کے فنڈز سے بننے والی جوا سکیمات نامکمل ہیں انہیں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید ترقیاتی اسکیمات دیکر مخالفین کے تمام پروپیگنڈے اچھی کارکردگی سے ناکام بنادیں گے انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی قلات و خالق آباد کے رہنماوں ،ورکرز اور کارکنان سے کہا کہہ وہ بلدیاتی الیکشن کے لئے ابھی سے بھر پور تیاری شروع کردیں کامیابی ہماری ، ہمارے اتحادیوں اور حمایتیوں کی ہوگی