سردار اعظم موسیٰ خیل ہزاروں آہوں اور اسکیموں میں سپرد خاک

  • December 16, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی سینئر نائب صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کو قومی اعزازواسلامی روایات کے ساتھ ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں موسیٰ خیل کے آبائی قبرستان کلی سردار باز محمد خان موسیٰ خیل میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد موسیٰ خیل کے پیش امام مولانا شبیر احمد موسیٰ خیل نے پڑھائی۔نماز جنازہ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمودخان اچکزئی، پارٹی کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینٹر رضا محمد رضا ، سینٹ آف پاکستان کے ممبران سینٹر حاجی مومن خان آفریدی، سینٹر اورنگزیب خان اورکزئی ،سینٹر سردا ر شفیق ترین ، پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو ز عبید اللہ جان بابت ، نواب ایاز خان جوگیزئی ، عبدالرحیم زیارتوال ،عبدالرؤف خان ، صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بابر خان موسیٰ خیل ،پارٹی کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،یوسف خان کاکڑ ، خوشحال خان کاسی ، سید شراف آغا ، کوئٹہ سے منان نصرت ، گل کاکڑ ، دلاور ایسوٹ ، جمیل تارن ، پرویز اچکزئی ، حاجی صدر خان خوندی ، محمد حنیف خوندی ، داؤد خان خوندی ، نور محمد خوندی ، پشین سے حاجی صورت خان کاکڑ ،اقبال بٹے زئی ،ملک منظور اچکزئی، قلعہ عبدللہ چمن سے حاجی سیف اللہ خان عشے زئی ، عبدالعلیم پہلوان ، حاجی اخلاص حمید زئی ،حاجی فیض اللہ اچکزئی، چےئرمین عبدالباری ، کوہلو سے سردار عبدالرشید خان زرکون ، جمعہ خان زرکون کی سربراہی میں نمائندہ وفد ، ژوب سے پارٹی کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ کی قیادت میں نمائندہ وفدعبدالعزیز ایڈووکیٹ، جمال خان ،ڈاکٹر بایزید ، میونسپل کمیٹی ژوب کے چےئرمین انجینئر عبدالرحمن، وائس چےئرمین حاجی نصیب اللہ ناصر ، حاجی سلطان ناصر ، نیک خروٹی ، نعمت اللہ مندوخیل ، جمیل خان، ضلع قلعہ سیف اللہ کے ضلعی سیکرٹری چےئرمین اللہ نور خان کی قیادت میں نمائندہ وفدمیونسپل کمیٹی کے چےئرمین حاجی دارا خان جوگیزئی ،وائس چےئرمین سید اکبر کاکڑ ، غلام صدیق ، باز محمد ،نوابزادہ عابد خان جوگیزئی، حاجی خدائیدادموسیٰ زئی،حیات اللہ میرزئی ،محمود علی ، ظفر افغان ، عبدالمنان ، احسان اللہ ، لورالائی سے میونسپل کمیٹی کے چےئرمین نعمت خان جلالزئی ، غنی فدائی ، سردار گل مرجان خان کبزئی ،گل لالا حمزہ زئی ، صفدر میختر وال ، دوست محمد لونی ، سردار قادر خان اتمانخیل ، یونس خان اتمانخیل ، عقل خان حمزہ زئی ، سید محمد حمزہ زئی ، مسلم باغ سے عظیم خان ،حاجی میرو ، سنجاوی سے سردار حبیب الرحمن دمڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد ، ایڈیشنل سیکرٹری لعل جان جعفر ، عالمگیر خان جعفر ، حاجی نثاراحمد جعفر ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل منیر احمد کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر ژوب عبدالجبار بلوچ ، ضلع شیرانی کے حاجی غلام الدین شیرانی ، حاجی سلطان محمد شیرانی ، نازک شیرانی ،درزندہ فاٹا سے ڈاکٹر یونس شیرانی کی قیادت میں نمائندہ وفد ، ژوب مرغہ کے سردار اللہ داد خان کبزئی ، سردار ایوب درانی ، عباس خان درانی ، موسیٰ خیل سے ملک عبدالودود حسن خیل ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا نجم الدین ، عید محمد موسیٰ خیل ،ملک عبداللہ خان موسیٰ خیل، سابق سیکرٹری مرجان خان موسیٰ خیل، پنجاب سے حاجی جمیل احمد خان سلیمانخیل ، حاجی محمد الدین ، حاجی یعقوب خان اور ضلع موسیٰ خیل کے مختلف قبیلوں موسیٰ خیل ، جعفر ، ایسوٹ ، بضدار سمیت مختلف علاقوں کے قبائلی عمائدین ، علماء کرام اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مرحوم سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے سو گ میں موسیٰ خیل بازار کے تمام کاروباری مراکز ، مارکیٹیں ،دکانیں مکمل طور پر بند رہی ۔ جب مرحوم سردار اعظم خان موسیٰ خیل کوایمبولینس کے ذریعے موسیٰ خیل بازار لایا گیا دو سڑک کے دونوں جانب عوام کی جم غفیر نے ان کی سوگ میں کھڑے رہے جبکہ مرحوم کا نماز جنازہ موسیٰ خیل کی تاریخ کا سب سے بڑا نماز جنازہ تھا ۔ ہزاروں لوگوں نے قطار کی شکل مرحوم سردار اعظم خان موسیٰ خیل کا آخری دیدار کیا ۔ مرحوم سردار اعظم خان موسیٰ خیل مرحوم سردار حاجی یعقوب خان موسیٰ خیل کے فرزند ، سردار زادہ اکرم خان موسیٰ خیل ، عیسیٰ خان ، اجمل خان ، افضل خان رحیم خان موسیٰ خیل کے بھائی ، سردار زادہ تیمور خان موسیٰ خیل ، حنیف خان ، آصف خان ، مطیع اللہ خان اور ثناء اللہ خان موسیٰ خیل کے والد تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کلی غڑیاثہ جدید کلی سردار حاجی باز محمد خان موسیٰ خیل میں جاری ہے ۔ مزید برآں پشتونخوامیپ کے چےئرمین محمودخان اچکزئی ، پارٹی کے دیگر مرکزی ،صوبائی،ضلعی رہنماؤں و کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے کلی غڑیاثہ جدیدکلی سردار حاجی باز محمد خان موسیٰ خیل جاکرمرحوم سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔