کشمیر میں بھارتی مظالم پر قوم متحد ہوجائے ، مجلس عمل

  • December 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ،جنرل سیکرٹری مولاناعلی محمدابوتراب،مولاناعبدالحق ہاشمی،مولانامحمدعباس قادری،علامہ اکبرحسین زاہدی ،مولاناعبدالرزاق خارانی، زاہد اختر،حافظ محمدابراہیم لہڑی اورعبدالواسع سحرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے مقابلے کے لئے پوری قوم کومتحد کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی فوج قصائی کا کردار ادا کررہی ہے اور کشمیری نوجوانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے، قابض بھارتی ریاست کے غیر انسانی ہتھکنڈوں اور مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی شرمنا ک ہے،ابھی تک کسی ادارے کی طرف سے نوٹس نہیں لیا گیا، اقوام متحدہ بھی ہماری حکومت کی طرح خاموش بیٹھی ہے، اسی طرح سے باقی ادارے ہیں، جن کی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر کوئی آواز بلند نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اور باہمی اختلافات بھی انہیں کے درمیان پیدا کئے جاتے ہیں تاکہ امت مسلمہ متحد ہوکر عالم کفر کا مقابلہ نہ کرسکے، ہمارے لئے شرم کی بات ہے کہ روہنگیا، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق بھی نہیں ملے، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والا ملک پاکستان بھی خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل ، اسلامی دنیاکے داخلی اختلافات اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی معنی خیزخاموشی قابل مذمت ہے،کشمیرمیں ہرروزدرجنوں افرادپرتشددکیاجاتاہے مگرہمارے وزیراعظم اوروزیرخارجہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین کاتوکسی کوپتہ بھی نہیں کہ کون ہے،حکومت خاموشی توڑکرعالمی سطح پرآوازاٹھائے۔