کوئٹہ ، کسٹم کی کارروائی ، ملکی وغیر ملکی کرنسی برآمد، 3ملزم گرفتار

  • December 17, 2018, 11:58 pm
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ کسٹم کے عملے نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں کوئٹہ ائیر پورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے غیر ملکی جبکہ چمن بارڈر سے 50لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے کوئٹہ ائیر پورٹ اور چمن بارڈر پر کارروائی کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر دبئی جانے والی پرواز کے مسافر حفیظ اللہ سے 20 ہزار سعودی ریال جبکہ 30 ہزار یو اے ای درہم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قبضے میں لے لیئے جو پاکستانی 20 لاکھ روپے بنتے ہیں اس کے علاوہ چمن بارڈر پر کسٹم احکام نے آف سی کے تعاون سے 50 لاکھ روپے سمگل کرنے کی کوشش نا کام نباتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاکسٹم کا عملہ دن رات سمگلنگ اور غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اس میں دیگر قانون نافز کرنے والے ملکی اداروں کا بھی تعاون حاصل کیا جاتا ہے ایک اور سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ کسٹم کا عملہ بلوچستان کے طول وعرض میں بلا تفریق غیر قانونی طریقے سے کئے جانے والے اقدامات کو روکنے اور سمگلنگ سے بلوچستان کو پاک کرنے کے لئے بھر پور کارروائیاں کر رہا ہے ۔