بلوچستان نیشنل پارٹی کا حلقہ 26 پر جمعیت کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ

  • December 17, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 158 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ جمعیت کے ارکان اسمبلی زابد علی ریکی ، اصغر ترین اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار ولی محمد ترابی نے پیر کی رات سراوان ہاوس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ، ساجد ترین ایڈووکیٹ ، موسیٰ بلوچ ، غلام نبی مری سے ملاقات کی اور حلقہ پی بی 26 سے جمعیت علماء اسلام کے امید وار ولی محمد ترابی کی حمایت کرنے کے لئے بات چیت کی زرائع نے دعویٰ کیا ہے طویل مذاکرات کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی نے جمعیت علماء اسلام کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے بروز منگل کو باضبطہ طور پر 1 بجے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران علان کیا جائے گا ۔