لیویز تنخواہوں میں کرپشن ، احتساب عدالت 7فروری کو فیصلہ سنائے گی

  • December 17, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)احتساب عدالت میں خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سابق سیکرٹری نسیم لہڑی، سابق سیکرٹری عمر باں ڑ و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین عدالت میں پیش ہوئے خضدار لیویز کی تنخواہوں کی مد میں کرپشن سے متعلق کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا کیس کا فیصلہ اب 7 فروری کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے کوئٹہ اراضی اسکینڈل کیس کی سماعت کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سابق کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی ، سابق ڈی سی کوئٹہ داد خلجی و دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست پر بحث ہوئی درخواست پر بحث آئندہ سماعت پر بھی جاری رہے گی عدالت نے کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت میں انرجی ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈائریکٹر جنرل نصرت اللہ بلوچ سمیت کیس میں نامزد دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلمبند، جرح مکمل کر لی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ملزمان پر 10 کروڑ سے زائد رقم خرد برد کرنے کا الزام ہے۔احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم غبن کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں گندم غبن کیس کی سماعت میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بلوچستان صدیق رند سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی گواہان کی عدم پیشی، سماعت بغیر پیش رفت کے 7 فروری تک ملتوی کر دی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ صدیق رند سمیت دیگر ملزمان پر 12 کروڑ روپے مالیت کی 26 ہزار گندم کی بوریاں غبن کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت کے جج پذیر بلوچ نے ایم ڈی واسا غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی گرفتار سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین عدالت میں پیش ہو ئے سماعت کے نمائندہ بینک بطور گواہ پیش، بیان قلمبند نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔