وزیراعلیٰ جام کمال کی ہدایت جیونی میں آراو پلانٹ نصب کردیاگیا

  • December 18, 2018, 12:01 am
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(خ ن ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں جیونی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ نصب کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ وسیم احمد نے آراو پلانٹ کے تنصیب کے عمل کی نگرانی کی جبکہ اس منصوبے میں غیر سرکاری تنظیم کا تعاون بھی حاصل ہے، آر او پلانٹ کی تنصیب سے پانی میں پی ڈی ایس کی سطح 1900سے کم ہوکر 200 ہوگئی ہے جوکہ انسانی صحت کے لئے بہترین ہے۔