کمشنر کوئٹہ سے پی ایم اے اور ڈاکٹر ز تنظیموں کے رہنماؤں کی ملاقات

  • December 18, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (خ ن ) کمشنرکوئٹہ ڈویژن محمدہاشم غلزئی سے ڈاکٹروں کی مختلف تنظیمیں جس میں پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹر ز اور زلمئی ڈاکٹر ایسوسی ایشن رہنماؤں کی قیادت نے ملاقات کی اس موقع پر ریجنل پولیس آفسر ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازاق چیمہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہرظفر عباسی ،ایم ایس سول ہسپتال اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے اس موقع پر چند روز قبل اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابراھیم خلیل کی بازیابی کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی کوششوں کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ڈاکٹر زایسوسی ایشن کے رہنماؤ ں نے اقدامات اور کوششوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی سکیورٹی کو بڑھایا جائے جبکہ اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابراھیم خلیل کی بازیابی کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انکی جلد اور باحفاظت بازیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔