کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق

  • December 18, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 174 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے کچلاک نیو خروٹ آباد میں گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک نیو خروٹ آباد میں لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے دونوں کی عمریں 18 سال تھی جن کی شادی 10 دن قبل ہوئی تھی, علاقہ مکینوں کے مطابق شام سے گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہوتی ہے اور رات کو 12 بمشکل آجاتی ہے، جس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے۔