صحبت پور میں 2افراد قتل ، مستونگ سے خاتونگ کی تشدد زدہ لاش ملی

  • December 18, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے صحت پور میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق مستونگ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تفصیلات کے مطابق دریں اثناء صحبت پور کے علاقے گوٹھ اعظم خان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گل حسن بھنگر کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے اورقتل کا دوسرا واقعہ پہنور سنھڑی کی بازار میں پیس آیا جس میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قیصر خان بنگلانی کو قتل کر کے فرار ہو گئے ان دونوں قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں کے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔دشت کے علاقے تیراہ میل سے ایک نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی گئی جسے نامعلوم افراد نے خاتون پر تشدد کر کے قتل کر دیا تھا شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔