عوام ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو مسائل حل کرنے کے صلاحیت رکھتے ہوں، ایچ ڈی پی

  • December 20, 2018, 12:23 am
  • National News
  • 137 Views

کوئٹہ (پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد نے پی بی 26 کے عوام سے بلاتفریق رنگ و نسل31 دسمبرکے دن ایچ ڈی پی کے نامزد امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے نظریاتی روشن خیال،قوم و عوام دوست پشتون وبلوچ اقوام یہ ثابت کریں، کہ کوئٹہ شہر اور صوبے کی تعمیر و ترقی،معاشی وسیاسی خوشحالی کے عمل میں ایچ ڈی پی کے ساتھ شابنہ بہ شانہ کھڑے ہیں،ان خیالات کا ظہار انھوں نے منور کالونی میں خواتین و مردوں کی الگ الگ کارنر میٹنگوں شوکت اسٹاپ،اقبال آباد ،پشتون باغ، کلی کھیازئی میں منعقدہ حمایتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،اس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین عزیز اللہ ،ڈسٹرکٹ کونسلر و سیکرٹری مالیات محمد رضا ہزارہ،نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 26قادر علی نائل،ڈاکٹر اصغر علی چنگیزی،محمد زمان دہقانزادہ،عصمت یاری، محمد رضا بیگ،ساحل ہزارہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت پی بی 26میں جمہوری سیاسی سوچ رکھنے والے سیاسی کارکن اور عوام پر مسلط تاریخی مذہبی عناصر کے درمیان ایک جمہوری مقابلہ ہے جس میں بنیادی کردار عوام کا بنتا ہے جو اپنی رائے کے اظہار کے ساتھاپنے نمائندؤں کا انتخاب کرتے ہوئے ایسے حقیقی سیاسی فرد کو آگے لاتی ہیں، جو عوام کی حقوق کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہو،ایچ ڈی پی اپنے قیام کے بعدسے ایک سوچ اور ویثرن کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں او ر صوبے کی تعمیرومعاشی و سیاسی ترقی و حقوق کیلئے تاریخی جد و جہد کی ہیں جسکی گواہی صوبے کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ یہاں کے عوام بھی دیں گے، ہم نے صوبے اور کوئٹہ شہر کے حقوق یہاں کے مستقل امن بحالی،تاریخی رواداری اور بھائی چارے کی فضا ہموار کرنے کیلئے جس طرح کی سیاسی جد و جہد کی ہے وہ صرف ایچ ڈی پی کا ہی طرہ امتیاز ہے ، رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت بھی ہمارے امیدوار کے مدمقابل کھڑے دیگر امیدواروں کے پاس تعمیر و ترقی،معاشی و سیاسی خوشحالی،کاروبار و روزگار سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ایسا کوئی پروگرام نہیں جس سے حلقے اور کوئٹہ کے شہری مطمین و متاثر ہو سکیںِ ایچ ڈی پی کے پاس خواتین،طالبعلموں اور نوجوانوں کیلئے انتہائی وسیع اورپروگرام موجود ہیں ہم چاہتے ہیں کہ حلقہ کے عوام25جولائی سے زیادہ جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گھروں نے نکلیں اور واضح اکثریت رکھنے والے امیدوار قادر علی نائل کے انتخابی نشان ’’چاند‘‘ پر مہر لگا کر ثابت کریں، کہ کوئٹہ کے شہری ہر طرح کے تعصبات سے بالا تر سوچ کے حامل شہری بن چکے ہیں ،انھوں نے کہا کہ خواتین کارکن گھر گھر اس سلسلے میں پارٹی کا پیغام پہنچائیں، اور گھریلو خواتین کو آگاہی دیں، کہ وہ31دسمبر کو بھاری اکثریت کے ساتھ پارٹی کے نامزد امیدوار کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کریں۔