الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

  • December 20, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیابلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ14جنوری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے خالی ہونے والی سینٹ کی جنرل نشست پر امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی27دسمبر کو صبح9بجے سے شام4بجے جمع کراسکتے ہیں امیدواروں کے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال31دسمبر کو مکمل ہو گی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 2جنوری کو دائر ہوسکیں گی اپیلوں پر فیصلے4جنوری کو کیے جائینگے اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی6جنوری کو واپس لے سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو ریٹرننگ افیسر تعینات کردیاسینٹ کی یہ نشست پشتونخوامیپ کے سردار محمد اعظم خان موسی خیل کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔