عوام کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، سکندر ایڈووکیٹ

  • December 20, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے اور سکیورٹی کی مد میں سالانہ اربوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے چند دن پہلے کوئٹہ سے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا اور اب چمن میں قبائلی رہنما حاجی بہاول خان اچکزئی پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے،صوبائی حکومت امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیکورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لے،چمن پاک افغان باڈر پر واقع انتہائی حساس شہر ہے امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،قائد حزب اختلاف ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لئے وزیراعلی جام کمال خان صوبے میں امن وامان کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس و مثبت اقدامات اٹھائیں تاکہ آئندہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔