بلوچستان بھر میں نجی ہسپتالوں ‘ لیبارٹریز اور کلینکس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  • December 20, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کاکہنا ہے کہ پرائیویٹ ریگولیٹری ایکٹ 2004کے تحت بلوچستان بھرمیں نجی ہسپتال، لیبارٹریز،کلینکس،عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،گزشتہ 4دنوں سے کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے درجنوں نجی ہسپتال کے لیبارٹریز،آپریشن تھیٹراورنجی کلینکس کو سیل کردیا ہے،،غیرمعیاری اوراسمگل شدہ ادویات کی روک تھام اورتنسیخ کیلئے صوبائی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی،انسانی جانوں کیساتھ کھلینے والوں کیخلاف مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔یہ بات صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری نے پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرسیکریٹری صحت حافظ عبدالماجد،ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر اسلم شاکربلوچ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی ثانیہ صافی بھی ان کے ہمراہ تھے۔میرنصیب اللہ مری نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، سیکریٹری صحت اور ڈی جی صحت ودیگر ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی سربراہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن نہ ہونے اور غیر معیاری سہولیات کی فراہمی پہ جناح روڈپر معراج کلینیکل لیب، بولان ڈیجیٹل ایکسرے واو پی جی،کراچی ایم آرآئی سینٹر، کراچی حجامہ سینٹر،جناح لیبارٹری ،سٹی لیبارٹری کو سیل کردیاجبکہ سلیم میڈیکل کمپلیکس کے جنرل وارڈ کو صفائی کی ابترصورتحال پر سیل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحٹ کی ٹیم نے ایازلیب کو وارننگ جاری کردیا،ایم خان لیبارٹری ،دارالشفاء نرسنگ کئیرسینٹر،سٹی لیبارٹری ،القدیرہسپتال کے لیبارٹری اور ریحان ہسپتال کے آپریشن تھیٹرکو غیر فعال ہونے پروارننگ جاری کردیا۔ان کاکہناتھاکہ غیر معیاری سروسزکی فراہمی کے باعث نیشنل لیب ،دی بلوچستان لیب اورامدادہسپتال میں قائم لیبارٹریزکوسیل کردیاجبکہ جناح روڈپرقائم ڈینٹل کلینکس ڈاکٹرفدابلوچ، ڈاکٹرصمدمینگل کے ڈینٹل لیب کابھی معائنہ کیا ڈاکٹر فدابلوچ کے لیب میں صفائی کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث وارننگ جاری ، آغاہسپتال کے لیبارٹری کو سیل کردیا۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیلانی ہسپتال کاآپریشن تھیٹراورفارمیسی کو سیل کردیاہسپتال انتظامیہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔جیلانی ہسپتال میں ایکسرے روم اورقاری میڈیکل اسٹورکوسیل کردیا،ہنگامی صورتحال میں سروسزبہتربنانے کی ہدایت ،انٹرنیشنل پیتھالوجی لیب زالان ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا ۔