تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کی تربیت ضروری ہے ، محمد خان لہڑی

  • December 20, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیر اعلی بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لئے اساتذہ کی تربیت جدید خطوط پر لازم ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد نصاب کی تشکیل و ترتیب صوبوں کے پاس ہے تاہم یہ امر باعث تشویش ہے کہ بلوچستان میں 2006 کا نصاب رائج ہے اور اسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے موجودہ حکومت بلوچستان میں تعلیم وتحقیق پر مبنی نصاب کی تشکیل کے لئے فوری اقدامات اٹھارہی ہے یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی مشیر تعلیم بلوچستان حاجی میر محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لئے طے کردہ اہداف کے حصول کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی بعض عالمی اداروں کی سروے رپورٹ میں بلوچستان کے اساتذہ کی اکثریت کی پیشہ ورانہ استعداد کو تسلی بخش قرار نہیں دیا گیا اس صورتحال کا ازالہ کرنے کے لئے ایسا جامع تربیتی پروگرام مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد اور صلاحیتوں میں بہتری آسکے انہوں نے پائیٹ کے تربیتی پروگرامز کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے جدید تعلیمی تحقیق کے لیے معیاری اداروں سے رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا مشیر تعلیم بلوچستان نے یقین دلایا کہ پائیٹ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور اس مقصد کے لئے وسائل فراہم کئے جائیں گے لیکن اس کے عیوض ہمیں خاطر خواہ نتائج چاہئیں جو تعلیمی ترقی کے لئے اہم پیش رفت ثابت ہو سکیں۔