عبدالقدوس بزنجو ،نصراللہ زیرے ، نعمت زہری ، اختر لانگو اور مبین خلجی کیخلاف انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستیں خارج

  • December 20, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 259 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے، اختر حسین لانگو، میر نعمت اللہ زہری اور مبین خلجی کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔گزشتہ روزٹریبونل کے روبرو اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب سے متعلق اپیل گزار خیر جان بلوچ ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے کی کامیابی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر حسین لانگو کی کامیابی کے خلاف عبد االباری بڑیچ، لیاقت لہڑی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے میر نعمت اللہ زہری اور مبین خلجی کے خلاف بی این پی (عوامی )کے میر ظفراللہ زہری اور بی اے پی کے طاہر محمود خان نے انتخابی عذرداریاں دائر کررکھی تھی ۔گزشتہ روز ٹریبونل نے مذکورہ بالا انتخابی اپیلوں پرمحفوظ فیصلے سناتے ہوئے انتخابی عذرداریاں خارج کردیں۔