محکمہ بلدیات ودیہی ترقی حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

  • December 20, 2018, 12:26 am
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ (آئی این پی) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق یونین کونسل کیچی بیگ ، شاہ دا نزئی ، بلیلی اور سرہ غڑگئی کا میٹروپولیٹن کا رپوریشن کوئٹہ جبکہ موضع کچلاک کا میونسپل کمیٹی کچلاک میں ضم ہونے کے بعد یونین کونسل اغبرگ، یونین کونسل ہنہ، یونین کونسل زرکوہ ، یونین کونسل پنجپائی اور یونین کونسل کچلاک (ماسوائے موضع کچلاک ) ضلع کوئٹہ میں رہیں گے۔